کراچی کے کیماڑی ٹاؤن میں سویا بین ڈسٹ سے فَضا زہریلی ہوئی، چودہ افراد جاں بحق ہوئے، خون کے نمونوں کا تجزیہ مکمل کرلیا گیا۔
جامعہِ کراچی نے رپورٹ کمشنر کراچی کو ارسال کردی، آئی سی سی بی ایس، کی رپورٹ کے مطابق ہرکولیس نامی جہاز سے سویا بین اتارتے وقت غیر معمولی دھول نے کیماڑی ٹاؤن میں جیکسن اور ملحقہ علاقے کو لپیٹ میں لیا۔
متاثرین کے خون کے نمونوں میں سویا بین کے ذرات پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے سویا بین کے بحری جہاز پورٹ قاسم پر لنگراندازہوتے تھے جہاں مناسب انتظامات ہوا کرتے تھے۔
اس بار یہ جہاز کے پی ٹی پر لنگر انداز ہوا، جہاں مناسب انتظامات نہیں تھے، سویا بین منتقل کرنیوالی کرینیں بھی ڈھکی ہوئی نہیں تھیں۔
جامعہ کراچی کے مرکز برائے حیاتیاتی وکیمائی علوم کے سربراہ پروفیسر اقبال چوہدری کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق متاثرین کے خون کے نمونوں میں سویابین کے ذرات پائے گئے ہیں۔