Aaj Logo

شائع 18 فروری 2020 02:30pm

کیماڑی: زہریلی گیس، اموات کی تعداد14 ہوگئی

کیماڑی کی فضاؤں میں تیسرے روز بھی زہر ہے ۔ آج بھی مزید سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ جس کے بعد اموات کی تعداد چودہ ہوگئی ۔

لوگوں کیلئے سانس لینا دشوار ہوگیا ۔ زہریلی گیس کےاخراج کی وجوہات جاننے کے لیے اہم سرکاری ادارے بھی حرکت میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے حیاتیاتی وکیمیائی علوم جامعہ کراچی میں متاثرہ افراد کے نمونے لائے گئے ہیں،تجزیاتی کام جاری ہے۔

ڈھائی سو سے زائد افراد متاثر ہوکر اسپتال جا پہنچے ۔ جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

ایئر کوالٹی کے ماہرین نے ہوا میں موجود نائٹروجن کو خاموش قاتل قرار دیا ہے، کافی عرصے سے کراچی کی ایئر کوالٹی کو جانچنے کا عمل جاری ہے جبکہ محکمہ صحت نے متاثرین اور جاں بحق افراد کی اصل تعداد کے حؤالے سے تاحآل کوئی حتمی بیان نہیں دیا۔

Read Comments