کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کا معاملہ۔محکمہ ماحولیات نے ممکنہ طور پر ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کے اخراج کا شبہ ظاہر کردیا۔
محکمہ ماحولیات نے ممکنہ طور پر ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کے اخراج کا شبہ ظاہر کیا، لیکن طبی ماہرین نے نفی کردی، ایگزیکٹیوڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹرسیمیں جمالی کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن سلفائڈ گیس سے چبھن محسوس ہوتی ہے، لیکن مریضوں سے ایسی کو ئی تصدیق نہیں ہوئی۔نہ ہی مریضوں نے بدبو کا کوئی ذکرکیا۔
ڈاکٹرسیمیں جمالی کے مطابق گذشتہ روز پانچ سو سے زائد مریض لائے گئے جنھیں سانس یا دمہ کی شکایت تھی۔ 33 افراد کیماڑی سے لائے گئےجنھیں آکسیجن فراہم کی گئی۔
کیماڑی سے لائے گئے متاثرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامناتھا۔ مریضوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔