کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے کہا احسان اللہ احسان! ایک احسان تو کرو! آڈیو پیغامات کے بجائے اپنی منحوس شکل کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجو نا! ہمیں کیا پتہ کہ آواز تمہاری ہے یا نکالی گئی ہے! زرا تھوبڑا تو دکھاؤ! اور تھوڑا سا مسکراؤ! تاکہ ابلیس دیکھ سکوں!!۔
احسان اللہ احسان! ایک احسان تو کرو!
آڈیو پیغامات کے بجائے
اپنی منحوس شکل کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجو نا!
ہمیں کیا پتہ کہ آواز تمہاری ہے یا نکالی گئی ہے!
زرا تھوبڑا تو دکھاؤ!
اور تھوڑا سا مسکراؤ!
تاکہ ابلیس دیکھ سکوں!!— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 17, 2020
اس پر احسان اللہ احسان نے کہا کہ تم جیسے منحوسوں کو دیکھ پاکستانی یقینی طور پر اُکتا چکے ہیں میں اپنا چہرہ دیکھاؤں گا مگر اس کے بعد تم اور تم جس کے لیے بھونک رہے وہ اپنا چہرہ چھپائے پھرتے رہیں گے۔
تم جیسے منحوسوں کو دیکھ پاکستانی یقینی طور پر اکتا چکے ہیں میں اپنا چہرہ دیکھاوں گا ان شاءاللہ مگر اس کے بعد تم اور تم جس کے لیے بھونک رہے وہ اپنا چہرہ چھپائے پھرتے رہیں گے ۔۔۔۔ https://t.co/nfuK6MsGlB
— Ehsanullah Ehsan (@EhsanOfficial31) February 17, 2020
جواب میں عامر لیاقت نے کہا حرام الدہر، آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قاتل! نطفہ ناتحقیق! ٹوئٹر ٹوئٹر تو نے بہت کھیل لیا، اب ذرا ویڈیو پیغام کے ساتھ سامنے آ، ترکی میں ہے نا تو! اپنے ہی ایک قولِ آڈیوکے مطابق! تو آنا ذرا، آ ویڈیو پر بات کرتے ہیں خارجی!۔
حرام الدہر
آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قاتل!
نطفہ ناتحقیق!
ٹوئٹر ٹوئٹر تُو نے بہت کھیل لیا
اب زرا ویڈیو پیغام کے ساتھ سامنے آ
ترکی میں ہے نا تُو ! اپنے ہی ایک قولِ آڈیوکے مطابق !
تو آنا ذرا
آ ویڈیو پر بات کرتے ہیں خارجی! https://t.co/TAfedgj1Kf— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 17, 2020
اس پر احسان اللہ احسان نے کہا خبیث الخلقت انسان تم جیسے مسخروں کی کیا اوقات ہے میں جو کہتا ہوں وہ الحمدللہ کرکے بھی دیکھاتا ہوں تم جیسا درباری نہیں ہوں کہ لوگوں کی چرنوں میں پڑا رہتا ہوں اپنی آقاؤں سے کہہ دینا میں تمھاری نیندیں حرام کرنے والا ہوں۔
خبیث الخلقت انسان تم جیسے مسخروں کی کیا اوقات ہے میں جو کہتا ہوں وہ الحمدللہ کرکے بھی دیکھاتا ہوں تم جیسا درباری نہیں ہوں کہ لوگوں کی چرنوں میں پڑا رہتا ہوں آپنی آقاوں سے کہہ دینا میں تمھاری نیندیں حرام کرنے والا ہوں ان شاءاللہ https://t.co/PKYIdyuXgR
— Ehsanullah Ehsan (@EhsanOfficial31) February 17, 2020
عامر لیاقت نے کہا نکل ہی گیا نہ منہ سے لفظ "چرنوں" تم تو ساکشار شدھی بھارت واسی نکل آئے! مریادا کی سیما پار نہیں کی نا تم نے! سالے تو ایک بھارتی ایجنٹ کے سوا کچھ نہیں! چائے پیے گا چائے؟ چل پھر آجا (اگر تو ہے) کیونکہ تو ہے ہی نہیں!۔
نکل ہی گیا نہ منہ سے لفظ “چرنوں “
تم تو ساکشار شدھی بھارت واسی نکل آئے!
مریادا کی سیما پار نہیں کی نا تم نے!سالے تو ایک بھارتی ایجنٹ کے سوا کچھ نہیں!
چائے پیے گا چائے؟
چل پھر آجا ( آگر تو ہے) کیونکہ تو ہے ہی نہیں! https://t.co/81h9Bd4fWc— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 17, 2020
احسان اللہ احسان نے کہا کہ ہندوؤں کی اولاد تو تم ہو میرے اجداد نے تو تمھارے اجداد کو محکوم بناکر بتایا تھا کہ یہی تھماری اوقات ہے اور میں آیا تو تھا اور الحمدللہ نکل بھی آیا ہوں۔
ہندوں کی اولاد تو تم ہو میرے اجداد نے تو تمھارے اجداد کو محکوم بناکر بتایا تھا کہ یہی تھماری اوقات ہے اور میں آیا تو تھا اور
الحمدللہ نکل بھی آیا ہوں ۔💪💪 https://t.co/rLPMSfsmeK— Ehsanullah Ehsan (@EhsanOfficial31) February 17, 2020
بظاہر لگتا ہے کہ عامر لیاقت حسین ٹوئٹر پر احسان اللہ احسان سے ہی لفظی تکرار کررہے ہیں، تاہم وثوق سے نہیں کہا جاسکتا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ احسان اللہ احسان کا ہی ہے یا پھر کسی نے پیروڈی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔