آئی جی سندھ نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں، یہ بھی کہا مقتولہ کے اہل خانہ کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اظہار مذمت کیا ہے اور ٹویٹ کیا کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔
ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔