اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
ترجمان دفتر کارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔