Aaj Logo

شائع 14 فروری 2020 02:04pm

شہری یوٹیلٹی اسٹورز پر رل گئے

حکومت نے عوام کے لئے پندرہ ارب روپے سے سستی اشیا کی فراہمی کا اعلان کیا، لیکن یوٹیلٹی اسٹورز تاخیر سے کھلنے کے باعث شہری سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

شہری کہتے ہیں وقت پر اسٹور نہیں کھلتا، سستی اشیا کہا ں سے لیں ۔

یوٹلیٹی اسٹورز پر انتظامیہ کی سستی ،شہری سستی اشیا کے حصول کے لئے رل گئے، کئی کئی گھنٹے تاخیر سے کھلنے والے اسٹور کے باہر شہری گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہتے ہیں۔

آج نیوز نے جب شہریوں کی آواز بنا تو اسٹور کے انچارج نمودار ہوگئے۔

اس کے برعکس شہریوں کا کہنا ہے کہ  یہ صرف ایک روز کی بات نہیں، بلکہ معمول ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دیگر کام کاج چھوڑ کر سستی اشیا کے حصول کے لئے یہاں آتے ہیں،لیکن اسٹور بند دیکھ کر مایوس ہوتے ہیں۔

Read Comments