ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں اہم شخصیات کے دورے سے قبل عالمی برادری کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے ڈرامے سے خبردار کررہے ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو اب حقیقت کا رنگ دیا جانا چاہیے۔
خطے میں اہم شخصیات کے دورے سے قبل بھارت فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ کرسکتا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ترک صدر آج اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سولہ فروری کو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارت کو جدید نظام کی فراہمی سے پاکستان کو تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو حقیقت کا روپ دیا جانا چاہئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔