پی ٹی آئی رہنما خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت پر سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے، ڈیفالٹ کی طرف جائیں توروپے کی قدرکیسے بہترہوگی؟
خسرو بختیار قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہک پی پی کی حکومت گئی تو پانچ سو پچاس بلین کا خسارہ تھا، ن لیگ کی حکومت گئی تو تیرہ سو بلین کا خسارہ تھا۔
خسرو بختیار نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی اقتصادی پالیسی پائیدار نہیں تھی، ،
ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی طرف جائیں توروپے کی قدرکیسے بہترہوگی؟
خسروبختیار نے کہا کہ قرضہ دینے والاخسارہ اورزرمبادلہ کے ذخائردیکھتا ہے۔