معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو عدالت نے بلالیا تو اس میں ناراض ہونے کی کیابات ہے،بلاول بھٹو کو چیف جسٹس نے بے گناہ قرار نہیں دیا۔
معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے ایک صاحب کہتے تھے، مجھے کیوں نکالا، اب ایک صاحب کہتے ہیں، مجھے کیوں بلایا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عدالت نے بلالیاتوناراض ہونے کی کیا بات ہے۔
شہزاداکبر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو کو بے گناہ قرارنہیں دیا، اب ایک صاحب کہتے ہیں، مجھے کیوں بلایا۔
شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی مبرانہیں۔