Aaj Logo

شائع 13 فروری 2020 03:24pm

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں جیلی فش بلوم ملنے کی اطلاع

کراچی: پاکستان کے ساحلی علاقوں میں جیلی فش بلوم ملنے کی اطلاع ہے، بلوچستان کوسٹ گنز میں بڑے پیمانے پر کرمبیونیلا اور بلوم جیلی فش دیکھی گئی ہے۔

یہ جیلی فش سال 2002 اور 2003 میں اس علاقے میں غیرمعمولی دیکھائی دی تھی، جس نے ماہی گیروں کے کام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔

بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سمندر کنارے سال 2019 میں جیلی فش کی بڑی تعداد دیکھی گئی، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے دسمبر 2019  میں بحیرہ عرب کے ساحل سمندر کے بیشتر حصوں میں کرمبیونیلا اورسینی کی تصدیق کی تھی۔

Read Comments