Aaj Logo

شائع 12 فروری 2020 06:50am

'کے سی آر کا پانچ کلومیٹر کا ٹریک جلد خالی کرالیں گے'

کراچی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے عدالت کے باہر گفتگو میں کہا، کے سی آر کا پانچ کلومیٹر کا ٹریک جلد خالی کرالیں گے، عدالت نے پولیس کے ساتھ رینجرز سے مدد لینے کا بھی کہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون جب تک نہیں بنتا، ریلوے ٹھیک نہیں ہوسکتا، کے سی آر آپریشن کیا، ایک مہینہ کا وقت دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں ایکسپریس وے شروع ہوگا، کوئی اتحاد تحریک انصاف کے خلاف کامیاب نہیں ہوگا۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ایم ایل ون اور کے سی آر پر بات ہوئی۔ اپریل میں ایم ایل ون منصوبے کو سی پیک کیلئے لے جارہے ہیں، کے سی آر پر وفاق اپنا کام کررہا ہے۔

دوسری جانب کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ کے سخت احکامات پر انتظامیہ ایکشن میں ہے۔ کل کچھ عمارتیں توڑ دی گئیں اور آج پھر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے تجاوزات قائم کرنے والی مافیا کو بھی گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

Read Comments