کراچی: عدالتی احکامات پر سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ بلند عمارتوں سمیت متعدد مکانات مسمار کئے جاچکے ہیں۔
انتظامیہ نے گلشنِ اقبال میں گیلانی اسٹیشن کے قریب آپریشن کے دوران دو منزلہ عمارت کو منہدم کردیا۔
آپریشن کے دوران مکینوں نے شدید مزاحمت کی، مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا جب غیر قانونی عمارتیں تعمیر ہو رہی ہوتی ہیں اُس وقت مُتعلقہ ادارے کہاں ہوتے ہیں۔
سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے ماضی میں بھی کئی بار آپریشنز کیے گئے لیکن ریلوے آج تک بحال نہ ہوسکی، عوام سوال کررہے ہیں کہ قبضے کی زمین پر پلازہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا۔