عالمی ٹائٹل جیتنے کے باوجود حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے پر محمد آصف سمیت تمام کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ آصف کہتے ہیں کہ معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کیلئے کھیلنا چھوڑ دیں گے۔
ملک میں کھلاڑی کی حکومت لیکن اسنوکر ورلڈ چیمپئن سے ناروا سلوک، محمد آصف دلبرداشتہ ہوگئے۔ سیاہ پٹی باندھ کر قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں ان ایکشن ہوئے تو دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اُن سے اظہار یکجہتی کیا۔ محمد آصف نے اسنوکر چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔
اسپورٹس پالیسی کے تحت عالمی ٹائٹل جیتنے پر ایک کروڑ کا انعام ملنا چاہیئے تھا، وعدے بھی ہوئے لیکن کوئی وفا نہ ہوا۔