اسلام آباد: مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی علالت اور طویل رخصت پر کہا ہے کہ شبر زیدی کی طبیعت بہت خراب ہے اور طویل چھٹیوں پر ہیں، طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے۔
مشیرخزانہ کا کہنا ہے کہ شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں، شبر زیدی کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر کریں گے۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبرزیدی کی مشاورت سے کریں گے۔