Aaj Logo

شائع 11 فروری 2020 05:40am

تیسری شادی کرنے پر ہال میں ہی شوہر کی درگت

کراچی: شہرقائد میں ایک شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا، پہلی بیوی اور اس کے اہلخانہ نے دولہا کی درگت بنا ڈالی جس کے بعد اسے تیموریہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں شادی ہال میں آصف رفیق نامی شخص کے ولیمے کی تقریب جاری تھی کہ اچانک اس کی پہلی بیوی مدیحہ اور سسرالی رشتے داروں نے ہال پر دھاوا بول دیا۔

[video width="800" height="1600" mp4="http://www.aaj.tv/wp-content/uploads/2020/02/getfvid_86369002_469884910553969_7354864783444593039_n.mp4"][/video]

پہلی بیوی نے کہا کہ آصف اور اس کے گھر والوں نے جھوٹ بولا کہ وہ حیدرآباد جارہا ہے اور یہاں وہ شادی رچا رہا تھا، آصف نے پہلے سے دو شادیاں کی ہوئی تھیں جنہیں وہ بتائے بغیر چھپ کر تیسری شادی کر رہا تھا۔

پہلی بیوی اور اس کے اہل خانہ نے ہال میں مہمانوں کے سامنے آصف کی پھینٹی لگادی اور کپڑے پھاڑ دیے۔ دولہا کے کپڑے تار تار ہو گئے جس پر اس نے ٹیبل کے کور سے اپنے جسم کو ڈھانپا۔

مدیحہ نے بتایا کہ آصف رفیق سے اس کی 2014 میں شادی ہوئی تھی جس سے اس کا ایک بیٹا بھی ہے، اس نے مجھ سے جھوٹ بول کر جناح یونیورسٹی کی ملازم لڑکی سے دوسری شادی کی، جب مجھے اس شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے مجھ سے معافی مانگی اور کہا کہ میں تمھارے ساتھ ہی رہوںگا جس پر میں نے اسے معاف کر دیا لیکن اب اس نے کچھ دوبارہ جھوٹ بول کر تیسری شادی بھی کرلی۔

پولیس ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر شادی ہال پہنچی، دولہا کو سسرالی رشتے داروں کے تشدد سے بچایا اور تھانے منتقل کردیا۔ دولہا تھانے سے نکل کر بھاگ نکلا تو سسرالی اہل خانہ نے اس کا تعاقب کیا تو وہ جان بچانے لیے ایک کوسٹر کے نیچے چھپ گیا، تاہم شہریوں نے اسے پکڑ لیا اور ایک مرتبہ پھر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم وہاں موجود شہریوں نے اس کی جان بچائی۔

[video width="800" height="400" mp4="http://www.aaj.tv/wp-content/uploads/2020/02/getfvid_86337199_211920556610118_7290035578492420096_n.mp4"][/video]

آصف رفیق سرکاری یونیورسٹی کا ملازم ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہا، کیونکہ پہلی بیوی مدیحہ کو وہ طلاق دے چکا ہے۔

Read Comments