Aaj Logo

شائع 11 فروری 2020 04:34am

پاکستانی کرکٹر شاداب خان پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کا الزام

پاکستانی کرکٹر شاداب خان پر ایک لڑکی نے بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاداب خان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں  وہ میری برہنہ تصاویر لیک کر دینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صفیہ نامی ایک لڑکی نے یہ الزام عائد کیا کہ انہیں پاکستان کے اسٹار کرکٹ شاداب خان انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انکی غیر اخلاقی تصویں لیک کردیں گے۔

انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پاکستانی کرکٹر کی جانب سے انہیں صرف ان بات پر دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ وہ انھیں نظر انداز کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے مجھ سے کئی طرح کے موبائل نمبروں اور مختلف اکاؤنٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، مجھے دھمکی دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے بارے میں کسی کو بتایا تو میں تمہاری برہنہ تصویریں لیک کردونگا۔

اس کے بعد صافیہ نے کہا کہ ان کی اور شاداب خان کی دوستی 2019 میں ہوئی تھی اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہم دونوں مزید ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے اور اکیلے بھی ملنے لگے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شاداب خان پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں اور ہم ایک ساتھ کئی جگہیں گھوم چکے ہیں، میرے علاوہ ان کے مزید لڑکیوں کے ساتھ مراسم ہیں۔

واضع رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹروں پر اس طرح کے الزام لگتے رہے ہیں اور بعد ازاں غلط بھی ثابت ہوتے رہے ہیں۔

تاہم ابھی تک شاداب خان کی جانب سے الزام کی کوئی بھی تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

Read Comments