Aaj Logo

شائع 08 فروری 2020 09:12am

پنجاب کی کمپنیوں سے متعلق کیس، نیب کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: نیب نے پنجاب کی کمپنیوں سے متعلق کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 71 کمپنیوں میں سے 49 فعال اور 22 غیرفعال ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف 660 ملین کا ریفرنس دائر کردیا ہے۔

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پنجاب فنانس ڈویژن نے53 کمپنیوں کو193 ارب روپے دیے،  18کمپنیوں کو پنجاب فنانس ڈویژن نے کوئی رقم نہیں دی، غیر ملکی ڈونر سے ساڑھے14 ارب مزید کمپنیوں کو ملے۔

نیب نے رپورٹ میں کہا کہ شہبازشریف کیخلاف 660 ملین کا ریفرنس دائرکردیا ہے، کمپنیوں کے معاملہ پر مزید 2 ریفرنس دائر کیے گئے، معاملے پر  1019ملین روپے پلی بارگین سے ریکور کیے۔

Read Comments