Aaj Logo

شائع 08 فروری 2020 06:41am

ہانگ کانگ: کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوارنٹین کے نئے قوانین نافذ

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوارنٹین کے نئے قوانین نافذ کردیے گئے۔ چین سے آنے والوں کیلئے آئسولیشن میں رہنا ضروری ہے، خلاف ورزی کرنے جرمانہ اور جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان افراد کو اپنے آپ کو ہوٹل کے کمروں تک محدود کرنا ہوگا یا سرکاری زیر انتظام مراکز میں بھی جاسکتے ہیں۔ جبکہ ہانگ کانگ واپس آنے والے باشندوں کو اپنے گھروں کے اندر ہی رہنا ہوگا۔

ہانگ کانگ میں اب تک کورونا کے  چھبیس کیسزسامنے آچکے ہیں۔ وائرس الرٹ کے باعث مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے رش لگا ہوا ہے۔

Read Comments