Aaj Logo

شائع 07 فروری 2020 05:27pm

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو برطانیہ میں 17 ماہ قید کی سزا ہوگئی۔ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹر پر پہلے ہی 10 سال کی پابندی عائد ہے۔

برے کام کا برا انجام۔۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کو سزا ہوگئی۔ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے انہیں 17 ماہ کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔

ٹرائل کے دوران ناصر نے بی پی ایل اور پی ایس ایل میں فکسنگ الزامات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میچ فکسنگ کرنے پر اکسایا تھا۔

اسی کیس میں ناصر جمشید کے ساتھیوں یوسف انور کو ساڑھے 3 اور محمد اعجاز کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تینوں مجرمان کو عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

ناصرجمشید پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار تھے، پی سی بی نے پہلے ہی ناصر پر 10 سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ناصر جمشید کی اہلیہ ثمرہ افضل نے اسے زندگی کا مشکل ترین دن قراردیا۔ ٹوئٹ میں لکھا کہ امید ہے دیگر لوگ ناصر کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

Read Comments