Aaj Logo

شائع 06 فروری 2020 03:35pm

انڈرنائنٹین ورلڈکپ ، بنگلادیش فائنل میں پہنچ گئی

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ محمود الحسن نے سنچری بناکر جیت میں اہم کردار اداکیا۔ اتوار کو ٹائٹل مقابلے میں بھارت سے جوڑ پڑے گا۔

بنگال ٹائیگرز کا انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں ڈریم رن میں  سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا۔ پہلی بار میگا فائنل میں جگہ بنالی۔

پوچیفسٹروم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی۔

کیوی بلےبازوں کو قابو میں رکھا۔ گرین نل ناقابل شکست پچھتررنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

لنڈ اسٹون نے چوالیس رنز بنائے،شوریفل نے تین وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر دوسو گیارہ رنز بناسکی۔

جواب میں بنگلادیشی بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کی۔ محمودالحسن نے شاندار سنچری جڑدی۔

توحید اور شہادت حسین نے چالیس چالیس رنزاسکورکیے، بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف پیتالیسویں اوور میں چار وکٹوں پر پورا کیا۔

اتوار کو فائنل میں بنگلادیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ہفتے کو آمنے سامنے ہونگے۔

Read Comments