Aaj Logo

شائع 05 فروری 2020 12:51pm

کابل اور انڈونیشیا میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام

کابل اور انڈونیشیا میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ او آئی سی کے سفیر برائے افغانستان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

 افغان حکومت کی ہٹ دھرمی کے باوجود کابل میں کشمیر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سفارتخانے میں کیا گیا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں مہمانوں  نے شرکت کی اور کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز افغان حکومت نے دباؤ ڈال کر پروگرام کا ہوٹل میں انعقاد رکوا دیا تھا۔

دوسری جانب انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب میں صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات دکھائے گئے۔

جکارتہ میں پاکستانی سفیر عبدالسالک خان نے کشمیری بہادر عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین دو پرانے معاملات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

Read Comments