وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح اعلان کردیا اورکہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر گورنر کے ساتھ مشاورت ممکن نہیں ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے پر وزیراعظم نے خط لکھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ہٹا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی کے معاملے پر گورنر سے مشاورت ممکن نہیں، کابینہ نے کہا کہ آئی جی کا معاملہ تنازع بن چکا ہے، گورنر کو اس تنازع میں دھکیلنا درست نہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ نام دیئے، جس پر رضامند ہوں اس کا تقرر کردیں، کابینہ کے مطابق سندھ اور پنجاب کا پولیس ایکٹ ایک جیسا ہے، پنجاب اگر کوئی خط لکھتا ہے تو وفاق فوری آئی جی مقرر کرتا ہے۔