وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا میرا وژن ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا نےکوالالمپور میں خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے تصور کے مطابق قائم کیا گیا،لیکن ہم ان اصولوں سے ہٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا وژن ہے، کہا۔ نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اسلام کا دہشتگردی اورخودکش حملوں سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے ترقی کے حوالے سے مہاتیرمحمد کو قابل تقلید رہنما قرار دیا۔
انہوں نے کہا، ماڈرن اورانتہاپسند اسلام کی اصطلاح متعارف کرائی گئی، نائن الیون کے بعد اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو قرضے اور وظائف دیئے گئے، شلٹرہومز اورغریبوں کےعلاج معالجے کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کئے گئے۔