Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 03:18pm

ملکی کرنسی میں استحکام آیا ہے،حفیظ شیخ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہوئے ، وفد نے وزارت خزانہ حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں کہ پاکستان میں ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدرمیں استحکام آیا، احساس پروگرام کی فنڈنگ دگنی ہوئی، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے۔

 آئی ایف اے سے تیسری قسط کیلئےمذاکرات میں   پہلے مرحلے کے مذکرات کا تعارفی سیشن میں   آئی ایم ایف وفد نےوزارت خزانہ حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

 آئی ایم ایف وفد کی مشیرخزانہ، گورنراسٹیٹ بینک اورقائم مقام چئیرپرسن ایف بی آرسے ملاقات ہوئیں۔

 مشیرخزانہ عبدلاحفیظ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا، اور کہا کہ  روپے کی قدرمیں استحکام آیا،احساس پروگرام فنڈنگ دگنی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیلئے متعدد فیصلے کئے۔

  آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ٹیکنیکل لیول کے مذکرات کے دوران  مختلف وزارتوں اورمحکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا، آئی ایم ایف حکام بارہ روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

Read Comments