بیجنگ: جان لیوا کورونا وائرس سے لڑنے والے چین نے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پر پابندی عائد کردی ہے۔
بزنس انسائیڈر نے گلوبل ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کو چینی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے صورتحال پر اپ ڈیٹس دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اس وائرس کی وجہ سے مزید 45 ہلاکتوں کے بعد اب تک 304 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ 2000 مزید افراد بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14,380 ہوچکی ہے۔
بزنس انسائیڈر کے مطابق چین نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی آخری رسومات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
Bodies of #nCoV2019 victims should be cremated close by and immediately. Burials or transfer of the bodies not allowed. Funerals not allowed to avoid spread of the virus: National Health Commission (File Photo) pic.twitter.com/IsAHnuY4Rk
— Global Times (@globaltimesnews) February 2, 2020
نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے ہلاک افراد کو فوری طور پر جلادیا جائے گا۔ نہ تو انہیں آخری رسومات کیلئے کسی اور جگہ منتقل کیا جاسکے گا اور نہ ہی ان کی تدفین کی جاسکے گی۔