فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے تمام تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس طرح فلسطین وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے امریکا سے اپنے تمام تعلقات ختم کر لئے ہیں۔
فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ڈیل آف دی سینچری مسترد کرتے ہوئے امریکا سے تعلقات ختم کرتے ہیں۔ عرب لیگ نے اپنے اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سے اسرائیل کیساتھ صرف براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے، امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ممالک کی تنظیم نے بھی ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں فلسطینیوں کو کوئی حقوق نہیں دئیے گئے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔