اسلام آباد: پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط آج سے لاگو ہوگی، تاجروں کو دی گئی مہلت آج ختم ہوگئی ہے۔
آج سے 50 ہزار روپے تک کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ دینا لازمی ہوگا۔
حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپے کی خریداری تک شناختی کارڈ کی کاپی کی مد میں 3 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو کل ختم ہوگئی ۔
آج سے خریدار کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دینا لازمی ہوگا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ شرط ہمیں قبول نہیں اس سے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوںگے اور لوگ خریداری کرنے سے کترائیں گے جس سے کاروبار رکے گا اور معیشت کو نقصان ہوگا۔