Aaj Logo

شائع 01 فروری 2020 03:51am

استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد: کورونا وائرس گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے، ایسے میں خبردار کیا گیا ہے کہ استعمال شدہ کپڑوں اور جوتوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے کسٹم حکام کے لئے کپڑوں اور فٹ ویئرز کی فیومیگیشن لازمی قرار دے دی، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لنڈے بازار سے کپڑے اور جوتے خریدتے وقت احتیاط برتیں۔

شہریوں کو چاہیئے کہ جان لیوا وائرس سے بچاؤ کے لئے اگر پرانے کپڑے اور جوتے خرید رہے ہیں تو گھر لا کر انہیں اچھی طرح گرم پانی سے دھوکر استعمال کے قابل بنایا جائے۔

Read Comments