دوسری جانب ووہان میں صورتحال گھمبیر ہے پاکستانی شہری خصوصاً طلبہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ووہان کی یونیورسٹیز نے پاکستانی طلبا کی فہرست جاری کردی ہے ۔ آج نیوز کو موصول فہرست کے مطابق 14 یونیورسٹیز میں 489 طلبا موجود ہیں۔ طلبا کے ساتھ خاندان کے70افراد بھی موجود ہیں۔
ووہان شہر میں تقریباً 559 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ قاتل وائرس سے چین میں ہلاکتیں 259 تک جاپہنچیں۔ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
ووہان میں 24 گھنٹے کے دوران 2000 کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت نے عالمی ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے۔