Aaj Logo

شائع 01 فروری 2020 03:27am

ملکی قرضوں میں 11 ہزار 610 ارب روپے اضافہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں کے حوالے سے پریشان کن حقائق سامنے آگئے، ملکی قرضہ مجموعی قومی پیداوار کے 94 فیصد سے بھی زیادہ ہوگیا۔

وزارت خزانہ نے ڈیٹ پالیسی بیان 2019۔20 جاری کر دیا، قرضوں میں 11 ہزار 610 ارب روپے اضافہ ہوا۔

اضافہ یکم جولائی 2018 سے 30 ستمبر 2019 کے دوران ہوا۔

ڈیٹ لیمیٹیشن ایکٹ کے مطابق قرضوں کی حد 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرضوں کا مجموعی بوجھ 41 ہزار 489 ارب روپے ہوگیا۔ مجموعی قرض ریونیو اہداف سے 667 گنا زیادہ ہے۔

Read Comments