امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں افغانستان امن عمل پر گفتگو ہوئی اور مشترکہ کاوشوں اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد نے طالبان سے امن مذاکرات سے متعلق تفصیلات آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردارکی تعریف کی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا اور افغان طالبان کے مابین امن معاہدہ سے "انٹرا افغان مذاکرات" کی راہ ہموارہوگی، جس میں افغانستان کے لیے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔