حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی جانب گزشتہ دنوں کی گئی شاعرانہ تنقید پر اداکارہ مہوش حیات نے بغیر نام لیتے ہوئے جواب دے دیا۔
مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں جانتی ہوں کہ مجھے کچھ لوگ پسند نہیں کرتے لیکن میں کیا کرسکتی ہوں، سب کی پسند اچھی نہیں ہوتی'۔
“I know some people don't like me, but what can I do, not everyone has good taste."
📸 @fayyazahmed pic.twitter.com/z9TsuHDhVd— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 29, 2020
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ اس تصویر میں عامر لیاقت حسین کو بناء نام لئے جواب دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر مہوش حیات کی ایک بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ تنقید کی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
انہوں نے مہوش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ شعر 'تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا، کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا' لکھا تھا۔
عامر لیات کی اس تنقید پر سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کی بجائے اُنہیں ہی آڑے ہاتھوں لے لیا اور دوغلا قرار دینا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اداکارہ مہوش حیات کا عامر لیاقت حسین کو کرارا جواب
واضح رہے کہ امریکی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے معاملے پر بھی یہ دونوں ایک دوسرے سے الجھ چکے ہیں۔