Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2020 02:46pm

ملک میں مہنگائی کورونا سے زیادہ خطرناک ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ۔تبدیلی کا جنون قبر میں سکون پر ختم ہوگیا ہے ۔

 منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیاست میں کرونا وائرس کی نشاندہی کر ڈالی۔

وہ بولے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ان ہائوس تبدیلی مذاق ہے۔پہلے سٹیٹس کو کو تبدیل کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے لیکن قوم عدلیہ کے ساتھ ہیں،سراج الحق نے مطالبہ کیاکہ انہیں نئےپاکستان کے بجائے پرانا پاکستان واپس دیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ریلوے حادثات میں لوگ لقمہ اجل بنے۔ لیکن شیخ رشید نے استعفی نہیں دیا وہ انجان بن گئے ہیں۔ حکومت نجکاری کو کامیابی سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ سکون اب واقعی قبر میں ہے۔ تبدیلی کا جنون قبر میں سکون پر ختم ہوگیا ہے۔

Read Comments