کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پاکستانی بندرگاہ پر بھی حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے۔
چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی پاکستان میں پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے بندرگاہوں پر چین سے آنے والے کارگو عملے اور جانوروں کی کلئیرنس کا عمل روک دیا گیا ہے۔
پورٹ ہیلتھ آفسر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق عملے اور جانوروں کو فیومگیشن کے بعد پورٹ سے کلیئر کیا جائے گا۔