آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ لمز یونیورسٹی مکمل ہوگیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ چودہ روز بعد موصول ہوگی۔
پروفیسر محمد حفیظ کا گذشتہ برس انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچ کے دوران باولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔ جس کے بعد سے اس پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
۔ محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ لمز یونیورسٹی میں قائم بائیو مکینکس لیب میں ہوا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ 15 روز بعد آئے گی جس کی روشنی میں محمد حفیظ بولنگ کرنے کے اہل یا نا اہل ہونگے۔
ماضی میں بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا مگر وہ ٹیسٹ کلیر کرکے پاکستان کے لئے بولنگ کرتے رہے اور حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی وکٹیں آڑا کر پاکستان کی فتح میں کردار ادا کرتے رہے۔.