کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد مناف 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر کا انتقال گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہوا جس پر پی سی بی نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ محمد مناف نے 1959 سے 1962 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔
The PCB is saddened at the demise of former Pakistan Test cricketer, Mohammad Munaf. The fast-bowler played four Tests, in which he took 11 wickets, from 1959 till 1962.
He passed away last night in Amsterdam at the age of 84. pic.twitter.com/sMLoQZnK2O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2020