ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ 2020 کیلئے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے سے صاف انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیاکپ 2020 کے پاکستان میں انعقاد کی صورت میں اپنی ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رواں برس ستمبر میں 15 ویں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ہے، ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹیم کا پاکستان میں جاکر ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر ایشیئن کرکٹ کونسل بھارتی ٹیم کی غیرموجودگی میں پاکستان میں ٹورنامنٹ کروانے کیلئے راضی ہوجائے تو وہ بات الگ ہے لیکن اگر بھارت اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا تو وہ پاکستان میں میچز نہیں کھیلے گا۔
آفیشل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں میزبانی کے حقوق سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے۔