کراچی: وزیراعظم عمران خان آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دے دیتے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتا ہے اور صارفین اس پر خوب میمز بناتے ہیں۔
گزشتہ روز دورہ کراچی میں 'کامیاب جوان' کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے 2013 کی الیکشن کیمپین کے دوران رونما ہونے والے اُس ناخوشگوار واقعے کا ذکر کیا جب وہ لفٹ سے نیچے گرے اور شدید زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد مجھے شوکت خانم لے جایا گیا اور مجھے بہت تکلیف تھی، ایسے میں مجھے ڈاکٹر عاصم نے ایک ایسا ٹیکہ لگایا کہ میری تکلیف بالکل ختم ہوگئی اور وہاں موجود نرسیں مجھے حوریں لگنے لگیں۔ ویڈیو دیکھئے۔۔
ٹیکا لگانے کے بعد مجھے اسپتال میں جو نرسیں تھیں وہ مجھے حوریں نظر آنے لگیں عمران خان کی تازہ بونگیاں سماعت کریں#مدارس_اسلام_کے_قلعے_ہیں pic.twitter.com/XI4yqMQRF0
— Waqas Iftikhar (@Wim786) January 28, 2020
وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے ردعمل دینا شروع کردیئے، ذیل میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کے ٹویٹس ملاحظہ کریں۔
جس کو عثمان بزدار میں وسیم اکرم نظر آتا ہو اسے نرسوں میں حوریں نظر آنا بڑی بات نہیں
— ارم(سمن) ڈار PML N (@summandar01) January 28, 2020
میڈیکل سٹورز پر یوتھیوں کا رش
حوریں دیکھانے والے انجکشن کی سیل میں ریکارڈ توڑ اضافہ
😁😁#ٹیکے_والا_وزیراعظم— JUI Super Star (@JUI_Super_Star) January 28, 2020
مولوی حضرات اور جہادیوں سے معذرت کے ساتھ
صرف ایک ٹیکہ حوریں دکھا دیتا ہے— Rana Alaptgeen (@alaptgeenrana) January 28, 2020
ان سے ملیے یہ ہیں ڈاکٹر عاصم ,جسکو حوریں دیکھنی ہوں جا کہ ان سے ٹیکہ لگوا آئے ..
ہٹلر عمران خان کے فیملی حوراڈاکٹر 😂 pic.twitter.com/sFaAxHLgJf— HinaMalik (@Khan77Hina) January 28, 2020
کپتان کو نرسیں حوریں لگنے لگی۔۔
واہ۔۔۔!!
😍😍pic.twitter.com/XfE4wWnTyW— Sooch (@SoochOfficial) January 28, 2020
جس کو عثمان بزدار میں وسیم اکرم
نظر آتا ہو -
اسے نرسوں میں حوریں نظر آنا بڑی بات نہیں.
😁— Mian Yasin 🇵🇰 (@MianYasin3462) January 28, 2020
ڈیم فنڈ؟
چندہ؟
پروٹوکول؟
جمعہ کی چھٹی؟
3سو ارب ڈالر؟
مرغی؟
انڈا؟
کٹا؟
بکری؟
ماموں کا بیٹاکامران؟
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی؟
پی ایم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا؟
1 کروڑ نوکری؟
50 لاکھ گھر؟
سمندر سے تیل؟
بی آر ٹی؟
کشمیر؟
آٹا؟
چینی؟
کے بعد قبر میں سکون اور اب حوریں دیکھانے والا ٹیکہ#تبدیلی— Usman Awan (@UsmanAwanPPP) January 28, 2020
مجھے نرسیں حوریں لگنے لگیں
پھر میں ہواٶں میں اڑنے لگا
پھر میں نے جنت کی سیر کی،
نتیجہ
سستے نشے کے اثرات🤔😜
— Kainat Faisal (@ikainat_faisal) January 28, 2020
ٹیکے کے بعد نظر آنے والی حوریں#ٹیکے_والا_وزیراعظم pic.twitter.com/b9coHDZhqf
— Nauman Zafar (@naumanzafar123) January 28, 2020
انجکشن لگنے کے بعد اسپتال کی نرسیں حوریں لگنے لگیں،وزیراعظم عمران خان#ٹیکے_والا_وزیراعظم pic.twitter.com/oc6xqx1KvY
— Wahid Ullah Sadiq (@WahidUllahSadiq) January 28, 2020
عوام کی پرزور فرمائش پر ڈاکٹر عاصم
وہ ٹیکہ دیکھا رہا ہے جسکو لگنے کے بعد حوریں نظر اتی ہے
😂😜😂#ٹیکے_والا_وزیراعظم pic.twitter.com/sbi7dkXhy6— Muhammad Maaz Rizvi Jalali (@MaazJalali) January 28, 2020
پاکستانیوں کےلئے قبر کا سکوں اور اپنے لئے ٹیکے سے نظر آنے والی حوریں واہ عمران خان نیازی #ٹیکے_والا_وزیراعظم
— Tayyaba Asif PMLN (@TayyabaAsif07) January 28, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے بیان 'سکون صرف قبر میں ہے' پر بھی خوب میمز بنائی گئی تھیں۔