Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2020 03:30pm

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر کمی

چینی معیشت میں سست روی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت دو ڈالر کمی سے انسٹھ ڈالر چالیس سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

ایک ہفتے کے دوران برینٹ کروڑ آئل چھ ڈالر بیس سینٹس سستا ہوگیا۔ چین میں کروونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر خام تیل کی طلب میں کمی واقع ہوگئی۔

چین میں تیل کی طلب میں کمی کے بعد  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں ، امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر اسی سینٹس کمی سے باون ڈالر نوے سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

فی بیرل برینٹ کروڈ آئل دو ڈالر ستر سینٹس کم ہو کر انسٹھ ڈالر چالیس سینٹس ہوگیا۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چھ ڈالر بیس سینٹس تک گر گئیں۔

Read Comments