Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2020 08:30am

عظمیٰ بخاری کی آٹے کے بحران پر ویڈیو مذاق کا نشانہ بن گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو پنجاب میں آٹے کی عدم دستیابی کے حوالے سے ویڈیو پوسٹ کرنا بہت مہنگا پڑ گیا۔

عظمیٰ بخاری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک جنرل اسٹور پر کھڑی دُکاندار سے سوال کرتی ہیں تو دُکاندار بڑی مسکین سی شکل بنا کر جواب دیتا ہے کہ 20، 20 دِن آٹا نہیں آتا۔

جس پر عظمیٰ بخاری نے کہا  اچھا آٹا نہیں آتا؟ مگر حکومت تو کہتی ہے کہ آٹا ہے ہی بڑا۔

جس پر دُکاندار اُن سے کہتا ہے کہ پتا نہیں کہاں پر ہے۔ اس کے بعد دُکاندار مزید بھی کوئی بات کر تا ہے۔

تاہم ویڈیو لگانے والے نے اس پر پاکستان کے ہر دلعزیز پٹھان بچے احمد شاہ کا مشہورِ زمانہ فقرہ "پیچھے تو دیکھو" لگا دیا۔

کیونکہ دُکاندار کے پچھلی جانب چند فٹ کے فاصلے پر ہی آٹے کے اُوپر تلے لگے تھیلوں کا ڈھیر دکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عظمیٰ بخاری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر محکمہ فوڈ نے میرے گھر کے باہر آٹے کے تھیلے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ نالائقوں غریب عوام آٹا مانگ رہی ہے ان کوآٹا دو۔ محکمہ فوڈ نے میرے گھر کے باہر تماشا لگا کر اوچھی حرکت کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا بزدار حکومت کو ان کی نالائقی اور نا اہلی کا آئینہ دیکھانے پر ہوش آتی ہے۔ حکومتی وزراء اپنی ناکامیوں کا ملبہ کب تک سابقہ حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے۔عوام جعلی انقلابی لیڈروں کی اصلیت جان چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے ان کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔

Read Comments