چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے۔ حکومت نے فلم "زندگی تماشا" کا معاملہ ہمارے پاس بھیجا ہے، ہم اس کا جائزہ لیں گے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہے لیکن اگر سرکار ہم سے کوئی بات پوچھے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا جواب دیا جائے۔
مکالمے میں مختلف مکتب رائے سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیئے: سرمد کھوسٹ کو ‘زندگی تماشا’ کی ریلیز روکنے کیلئے دھمکیاں
اس سے قبل 21 جنوری کو فلم "زندگی تماشا" پر تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی اور پنجاب حکومت نے فلم کی دوبارہ اسکریننگ کیلئے سرمد کھوسٹ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی فلم کے بارے مختلف حلقوں کی شکایات اور تحفظات کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ فلم کے ریویو کیلئے 3 فروری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم "زندگی تماشا" کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروڈیوسر کو فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم “زندگی تماشہ” کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروڈیوسر کو فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 21, 2020