Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2020 06:35am

ایک ہفتے میں ضرورتِ عامہ کی 15 اشیاء مہنگی، وفاقی حکومت کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے کا اعتراف کرلیا، ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت پانچ فیصد بڑھ کر 78 روپے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 78 روپے تک پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 75، اسلام آباد میں 85 روپے رہی۔ جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 925 روپے کا ہوگیا۔ ٹماٹر کی اوسطاً قیمت31 فیصد کم ہوکر 76 روپے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سروے منتخب چھوٹے، سستے بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر کیا گیا، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 15اشیاء مہنگی ہوئیں۔

Read Comments