لندن: پاکستان کے سیاسی رہنماؤں میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا منفرد ڈریسنگ اسٹائل کافی مشہور ہے۔
شہباز شریف بیرون ملک دوروں کے دوران ترچھی ہیٹ بھی پہنتے ہیں اور کسی ہالی وُڈ ہیرو کی طرح غیرملکی سڑکوں پر پھرتے نظر آتے ہیں۔
شہباز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز شریف سرمئی رنگ کا لانگ کورٹ پہن کر کھڑے ہیں ،گردن کے گرد پیلے رنگ کا مفلر ہے جبکہ سویٹ شرٹ کے پیچھے سے باہر آتی ہوئی نیلے رنگ کی ٹائی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سر پر جناح کیپ بھی لے رکھی ہے۔
اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آگیا اور صارفین نے دلچسپ جملے بھی کسے ہیں۔
ایک شخص نے لکھا، "شہباز شریف قائد اعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے"
شہباز شریف قائداعظم کی مہندی پر جاتے ہوئے۔۔۔ https://t.co/mcZjBSrvd6
— Salman Haider (@SalmanHydr) January 24, 2020
نجیب صدیقی نامی صارف نے شہباز شریف کو قائداعظم کی بارات کا شہہ بالا قرار دیا۔
..اور حضرت جناح کی بارات کا شہ بالا......
— Najeeb Siddiqui (@najeebsiddiqui8) January 24, 2020
فرح ناز نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حسِ لباس اور حسِ مزاح کا بہترین امتزاج قرار دیا۔
Best combination of dressing sense and sense of humor .
— Farah Naaz (@farahnaaz66) January 24, 2020