اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے جمہوریت مخالف اور فاشسٹ نظریے کا دنیا نے بھی اعتراف کرلیا۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مودی کا فاشسٹ نظریہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کا سر ورق بھی شیئر کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اسی لاکھ شہریوں اور بھارت میں مسلمانوں کو مودی کی فاشسٹ پالیسیوں کا سامنا ہے۔
دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
pic.twitter.com/9e2rJonZUB— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 25, 2020
واضح رہے کہ عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔ پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتیں۔
عالمی جریدے نے لکھا کہ نریندر مودی کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کاباعث ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی ماہ سےبنیادی حقوق سے محروم ہیں،مودی حقوق غصب کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں۔
عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھارتی عدم برداشت کا چہرہ بے نقاب کردیا، بین الاقوامی جریدےکےتازہ ایڈیشن میں مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے ، اکانومسٹ کے مطابق بی جے پی بھارت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے۔
جریدے کے مطابق مودی حقوق غصب کرکے آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں،پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کاباعث بن سکتی ہیں۔
جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی ماہ سےبنیادی حقوق سے محروم ہیں۔