Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2020 03:38am

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف معاملہ، بھارتی میڈیا کا اعتراف

اسلام آباد: پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہونے کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرنے لگا۔ بھارتی رہنما بھی ٹویٹ کرکے اپنی پریشانی کا اظہار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا اعتراف کررہا ہے کہ پاکستان گلوبل واچ ڈاگ کو دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی یقین دہانی میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پاکستان کو چین میں جنوری 21 سے جنوری 23 تک ہونے والی ایشیا پیسیفک گروپ کی میٹنگ میں 27 میں سے 14 نکات میں کلیئر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کمیٹی کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا کئی طالبان رہنماؤں سمیت 9 دہشتگردی تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

16 فروری کو پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا۔

پاکستان میں امید کے دیئے روشن ہوئے تو اس خبر پر بھارت میں اندھیرے چھانے لگے۔ بھارتی رہنما بھی ٹویٹ کر کے اپنی پریشانی کا اظہار کررہے ہیں اور اس حوالے سے چین اور امریکا پر تنقید کررہے ہیں۔

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے اور وائٹ لسٹ میں آنے کے لیے 39 ووٹوں میں سے 12 ووٹ درکار ہیں۔

Read Comments