انقرہ: ترکی کے مختلف علاقوں میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔
زلزلے کے باعث سینکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا، اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں، درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
ترک حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ترکی کے مشرقی علاقے زلزلے سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، عالمی میڈیا کے مطابق شام میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔