Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2020 07:08pm

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

پاکستان کی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری آنے کو ہے ،ملک کے ایف اے ٹی ایف کی گرے  لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

خود بھارتی میڈیا اعتراف کررہا ہے کہ پاکستان  گلوبل واچ ڈاگ کو دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے  کی یقین دہانی میں کامیاب ہوگیا۔

پاکستان کو چین میں جنوری 21 سے جنوری 23  تک ہونے والی ایشیا پیسیفک گروپ کی میٹنگ میں 27 میں سے چودہ نکات میں کلیئر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کمیٹی کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا کئی طالبان رہنماؤں سمیت 9 دہشتگردی تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔ اور 16 فروری کو پیرس میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائےگا۔

پاکستان میں امید کے دیئے روشن ہوئے تو اس خبر پر بھارت میں اندھیرے چھانے لگے۔

بھارتی رہنما بھی ٹویٹ کر کے اپنی پریشانی کا اظہار کررہے ہیں، اور اس حوالے سے چین اور امریکا پر تنقید کررہے ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے اور وائٹ لسٹ میں آنے کے لیے 39 ووٹوں میں سے 12 ووٹ درکارہیں۔

Read Comments