کورونا وائرس چین میں مزید نو افراد کو نگل گیا ہے ، مرنے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی، آٹھ سو تیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،اس وقت ووہان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ووہان سمیت دس شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔
گلیاں سنسان، کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے، شہر سے باہر نکلنے پر بھی پابندی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئیں ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے خوف سے ووہان شہر سب سے زیادہ متاثر ہورہاہے۔ ووہان میں وائرس نے کئی انسانی زندگیاں نگل لیں۔ آٹھ سو سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی گئی۔ شہر میں لاک ڈاؤن ہے، نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر معطل اور فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔
کورونا وائرس امریکا، جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا کے بعد اب ویت نام اور سنگاپور بھی پہنچ گیا، تیرہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
برطانیہ اور کینیڈا میں مشتبہ کیسز کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی۔ مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی جارہی ہیں۔