وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا ایران اور سعودی عرب میں امن کیلئے کاوشیں کیں، افغانستان کا پرامن حل چاہتے ہیں،ہم کسی جنگ میں دوسرے کا ساتھ نہیں دینگے۔
وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کیا ہے ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بچپن میں ہمالیہ کے پہاڑوں پر چھٹیاں گزاریں، میں نے پاکستان کی خوبصورتی دیکھی، مجھے اس سے محبت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 4 سال میں 1 ارب درخت لگائے، ہم نے 10 ارب درخت لگانے ہیں، ہمارے شہروں میں آلودگی ایک خاموش قاتل ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ امن کے بغیر معیشت کو ترقی نہیں دی جاسکتی، روس اور افغانستان کی جنگ میں پاکستان امریکا کا اتحادی بنا، تاہم بعد میں پاکستان عسکری گروپوں کے ساتھ رہ گیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ معیشت کیلئے آپکو استحکام کی ضرورت ہوتی ہے، اگر آپکے ملک میں مسلح جتھے ہوں تو معاشی رکاوٹ ہوتی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو ان مسلح گروپوں کو غیر مسلح کرنا تھا،اس سے پاکستان کا امیج ایک خطرناک ملک کی صورت میں ابھرا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کسی دوسرے ملک کا ساتھی بنے گا تو صرف امن کیلئے بنے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم جنگ میں کسی دوسرے ملک کا ساتھ نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران اور سعودی عرب ایران میں امن کیلئے کاوشیں کیں، افغانستان کا پرامن حل چاہتے ہیں، تیسرا اہم معاملہ معیشت کا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو بدترین معاشی حالات تھے۔
https://youtu.be/mVecS7FBWSc